نارنگ منڈی(نمائندہ نوائے وقت) اسسٹنٹ کمشنر مریدکے چوہدری واثق عباس ھرل نے اپنے عہدے کا چارج سنبھالتے ہی تحصیل میونسپل کارپویشن محکمہ صحت اور دیگر ماتحت اداروں کے نمائندگان سے تعارفی ملاقات کی اور تحصیل مریدکے مسائل صفائی ستھرائی روز مرہ کی قیمتوں پر کنٹرول سموگ ڈینگی سے متعلق بات چیت کی اور ہدایات دیں اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے چوہدری واثق عباس ھرل کا کہنا تھا کہ وہ حکومت پنجاب کی طرف سے عوام کے خادم ہیں انکے دفاتر کے دروازے چوبیس گھنٹے عوام کیلئے کھلے ہیں سموگ اور ڈینگی کیخلاف خصوصی مہم شروع کردی ہے ۔