ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر گوادر کی زیرنگرانی شہر میں ڈینگی سپرے مہم جاری


 گوادر (بیورو رپورٹ) ڈی ایچ او گوادر ڈاکٹر عبدالواحد بلوچ کی زیر نگرانی میں چھبیسویں روز بھی ڈینگی سے متاثرہ علاقوں میں گھر گھر اسپرے مہم جاری رہی۔ اس دوران ڈینگی کو کنٹرول کرنے کے لیے ڈی ایچ او نے مختلف محکموں،ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن ، گوادر سول سوسائٹی اور سیاسی اور سماجی لوگوں کے ساتھ ملاقاتیں کیں۔ اس کے علاوہ ڈی ایچ کیو ہسپتال گوادر اور مختلف آر ایچ سیز کو ڈینگی ٹیسٹ کٹ مہیا کی گئےں اور ساتھ میں پی پی ایچ آئی گوادر اور این آر ایس پی گوادر کےساتھ ملکر اسکول اورکمیونٹی کی سطح پر سیشن منعقد کیے گئے۔ حالیہ اسپرے مہم کی وجہ سے واضح طور پر کیسز میں پہلے کے نسبت کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...