گوادر (بیورو رپورٹ) جی ڈی اے پبلک اسکول گوادر میں طلباءکی جانب سے وائس پرنسپل کے تبادلے اور 4 اساتذہ کی برطرفی پر کلاسز کا بائیکاٹ بدستور جاری ہے جس سے اسکول میں درس و تدریس کا نظام مکمل طور پر معطل ہوکر رہ گئی ہے۔ طلباءکے بائیکاٹ کو ختم کرنے کےلئے مصالحتی کمیٹی نے مذاکرات بھی کیے لیکن یہ بے نتیجہ ثابت ہوئے۔ احتجاجی طلباءکا کہنا ہے کہ جب تک اسکول انتظامیہ وائس پرنسپل کو ٹرانسفر اور برطرف کیے گئے قابل اساتذہ کو بحال نہیں کرتی ان کا احتجاج اور کلاس بائیکاٹ جاری رہے گا۔ واضح رہے کہ جی ڈی اے پبلک اسکول پرائیویٹ ہے جو گوادرڈویلپمنٹ اتھارٹی کی زیر انتظام چل رہاہے گزشتہ پانچ یوم سے طلباءسراپا احتجاج ہیں لیکن اب تک ان کے مطالبات تسلیم نہیں کیے گئے جس کے باعث اسکول ہذا کے طلباءکا قیمتی وقت ضائع ہو رہا ہے۔