نصیرآباد انتظامیہ سیلاب زدگان کی بحالی کےلئے کام کررہی ہے:فاروق شاہ


 نصیرآباد(نامہ نگار)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نصیرآباد سید فاروق شاہ نے کہا کہ نصیرآباد انتظامیہ سیلاب زدگان کی امداد اور ان کی بحالی کےلئے اپنا کام کررہی ہے جس کےلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار میں لایا ہوا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نذیر بیجیم میموریل ٹرسٹ لاہور کے میجر (ر) فیض حسین اور سید رئیس الحسن سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ سید فاروق شاہ نے بتایا کہ کمشنر و ڈپٹی کمشنر نصیرآباد کی خصوصی ہدایات پر سیلاب سے متاثرہ تمام علاقوں کا سروے مکمل کیا گیا ہے۔ حکومت سمیت مختلف این جی اوز سیکٹر سے فراہم کردہ امدادی ریلیف متاثرین تک پہنچایا جارہا ہے اور کہا کہ نذیر بیجیم میموریل ٹرسٹ نے بھی نصیرآباد سیلاب زدگان کی امداد اور بحالی پر کام شروع کرنے کا جائزہ لے رہی ہے جو کہ فوری طور پر 500 متاثرہ خاندانوں کو امدادی ریلیف پیکج تقسیم کرنے کے ساتھ فری میڈیکل کیمپ کا بھی انعقاد کرے گی۔

ای پیپر دی نیشن