راولپنڈی: وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ کسی جتھے کو اسلام آباد پر چڑھائی نہیں کرنے دیں گے اور ایسے انجام سے دو چار کریں گے کہ پھر کوئی جتھہ ہمت نہیں کرسکے گا۔
راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ میرے وارنٹ گرفتاری واپس ہوگئے ہیں کیونکہ میرے وارنٹ عمران خان کو خوش کرنے کیلئے تھے، سیاسی انتقام کو گھٹیا حرکتیں نہیں کرنا چاہئیں، آج اینٹی کرپشن پنجاب نے بھی وارنٹ گرفتاری واپس لے لئے ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر اور ڈی جی آئی ایس آئی کی پریس کانفرنس پر تبصرہ کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ کل کی پریس کانفرنس سے عوام کو آگاہی ملی ہے، جھوٹے بیانے دفن ہوگئے اورعوام کوسچ کا علم ہوا۔
وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی پر امن احتجاج کرے گی توہم ذمہ داریاں پوری کریں گے عدالت کی مقررہ جگہ پراحتجاج کریں گے، توسیکیورٹی دیں گے لیکن اسلام آباد پر چڑھائی کی گئی تواجازت نہیں دی جائےگی۔انہوں نے کہا کہ کسی جتھے کواسلام آباد پرچڑھائی نہیں کرنے دیں گے اور اگر کسی جتھے نے کوشش کی تو ایسے انجام سے دوچار کریں گے کہ پھرکوئی جتھہ ہمت نہیں کرسکے گا۔