پاکستان مسلم لیگ قائداعظم کینیڈا کے صدر غوث ڈار کی صاحبزادی ملائکہ غوث کا اعزاز حاصل کر لیا۔کینیڈامیں مقیم 22 سالہ طالبہ ملائکہ غوث نے ٹورنٹو سکولز بورڈ اور ٹرسٹی کے انتخابات میں 7 امیدواروں کو شکست دے دی۔وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی ٹورنٹو سکولز بورڈ اور ٹرسٹی کے انتخابات میں 7 امیدواروں کے خلاف کامیابی پر ملائکہ غوث اور ان کے والد غوث ڈارکو مبارکباد دی۔وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کا ملائکہ غوث کیلئے نیک تمناؤ ں کا اظہار کیا۔
چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ پاکستان کی بیٹی ملائکہ غوث نے پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔ ملائکہ غوث نے کینیڈا کی تاریخ میں سب سے کم ممبر بورڈ آف ٹرسٹی منتخب ہونے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ملائکہ غوث کی کامیابی پاکستان کی ہونہار بیٹی کی قائدانہ صلاحیتوں کا اعتراف ہے۔
امید ہے کہ ملائکہ غوث ٹورنٹو سکولز بورڈ آف ٹرسٹی کی حیثیت سے پاکستان کا نام روشن کریں گی- ملائکہ غوث کینیڈا میں پاکستان کے مثبت امیج کو بھرپور طریقہ سے نمایاں کریں گی- ملائکہ غوث کی مزید کامیابیوں کیلئے دعا گو ہوں -