اسلام آباد (خبرنگار) سینٹ کی ہاﺅس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس جمعہ کو پارلیمنٹ ہاو¿س میں منعقد ہوا۔ چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی کی زیرصدارت کمیٹی نے سینٹ کے 332 ویں اجلاس کے دوران ہونے والی قانون سازی کے معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ کمیٹی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سینٹ اجلاس میں مسئلہ فلسطین کی موجودہ صورتحال اور اس سے متعلقہ بین الاقوامی امور پر تفصیلی بحث کی جائے گی۔ ایچ بی اے سی نے فیصلہ کیا کہ موجودہ اجلاس یکم نومبر 2023ءبروز بدھ تک جاری رہے گا۔