تحریک انصاف کیخلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس سماعت کیلئے یکم نومبر کو مقرر 

Oct 28, 2023

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کیخلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا گیا،الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی کیخلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت یکم نومبر کو ہوگی، الیکشن کمیشن میں ممنوعہ فنڈنگ کیس سے متعلق ثبوت فراہم کئے جائیں گے،خیال رہے کہ قبل ازیں الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف ممنوعہ فنڈنگ ضبطگی کیس کو ڈی لسٹ کردیا تھا، ممنوعہ فنڈنگ کیس 26ستمبر کو سماعت کیلئے مقرر کیا گیا تھا۔

مزیدخبریں