لاہور(سپورٹس رپورٹر)بھارت میں جاری آئی سی سی ورلڈکپ کے 26ویں میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو ایک وکٹ سے شکست دےکر سیمی فائنل کا سفر ناممکن بنادیا ۔ گرین شرٹس کو میگا ایونٹ میں مسلسل چوتھی شکست‘ ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی بار مسلسل چار میچوں میں شکست ہوئی ہے ۔ پاکستان کی پوری ٹیم 46 اعشاریہ 4 اوورز میں 270 پر آﺅٹ ہوگئی۔چنئی کے چدم برم سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کےخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔گرین شرٹس کی اوپننگ جوڑی عبداللہ شفیق 9 اور امام الحق 12 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، اس وقت ٹیم کا مجموعی سکور 38 رنز تھا۔ 2 وکٹ گرجانے کے بعد کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے 48 رنز کی شراکت قائم کی، 86 کے مجموعے پر محمد رضوان 31 رنز بناکر میدان چھوڑ گئے۔چوتھی وکٹ 129 کے سکور پر گری، افتخار احمد 21 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، پانچویں وکٹ141 پر کپتان بابر اعظم کی گری جو 50 رنز بناکر آﺅٹ ہوئے۔چھٹی وکٹ پر شاداب خان اور سعود شکیل نے مجموعی سکور میں 84 رنز کا اضافہ کیا، 225 کے سکور پر شاداب خان 43 رنز بناکر میدان چھوڑ گئے۔ سعود شکیل 52 رنز کی باری کھیل کر پویلین لوٹے تو ٹیم کا مجموعی سکور 240 رنز تھا۔ شاہین آفریدی 2 رنز بناکر 259 کے سکور پر تبریز شمسی کی چوتھی وکٹ بن گئے۔ نویں وکٹ 268 کے سکور پر محمد نواز کی گری جو 24 رنز بناکر پولین لوٹ گئے، محمد وسیم آﺅٹ ہونے والے آخری بیٹر تھے جو 7 بناکر میدان چھوڑ گئے۔ تبریز شمسی نے 4 جبکہ مارکو جانسن نے 3 جیرالڈ کوٹزی نے 2 اور نگی نگیڈی نے 1 وکٹ اپنے نام کی۔جواب میںجنوبی افریقہ نے ہدف47.2اوورز میں9وکٹوںپر پورا کرلیا ۔ کپتان ٹیمبا بیوما 28‘کوئنٹن ڈی کاک 24‘رسائی وینڈر ڈوسین 21‘ہنرچ کلاسن 12‘ڈیوڈ ملر 29رنز بناکر آﺅٹ ہوئے ۔ ایڈن مارکرم 91رنز بناکر نروس نائنٹیز کا شکا رہوئے ۔ شاہین آفریدی نے تین ‘حارث رﺅف ‘محمد وسیم اور اسامہ میر نے دو دو کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔تبریز شمسی کو میچ کابہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔رواں ورلڈکپ میں پاکستان نے نیدرلینڈز اور سری لنکا کے خلاف کامیابی حاصل کی لیکن پھر بھارت، آسٹریلیا ، افغانستان اور اب جنوبی افریقہ سے شکست ہوئی ہے۔پاکستان کے ابھی 3 میچز باقی ہیں، گرین شرٹس کے سیمی فائنل میں پہنچنے کےلئے قومی ٹیم کو اپنے بقیہ میچز جیتنے کےساتھ دوسری ٹیموں پر بھی انحصار کرنا ہوگا۔ آج د ومیچ کھےلے جائیں گے ۔ پہلے میچ میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں دن دس بجے دھرم شالا سٹیڈیم میں مد مقابل ہونگی ۔ دوسرا میچ بنگلہ دیش اور نیدر لینڈز کی ٹیموں کے درمیان دن ڈیڑھ بجے ایڈن گارڈن کولکتہ میں شروع ہوگا۔ گزشتہ روز کھیلے گئے۔