نئی حلقہ بندیوں پر اعتراضات کی سماعت یکم نومبر سے، 28 جنوری کو الیکشن متوقع

Oct 28, 2023

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+وقائع نگار) ملک میں عام انتخابات کیلئے 28 جنوری 2024ءبروز اتوار کی تاریخ متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمشن سپریم کورٹ کو 2 دن بعد تحریری طورپر آگاہ کر دے گا۔ حکومتی ذرائع کا بتانا ہے کہ الیکشن کمشن کی طرف سے مجوزہ تاریخ پر انتخابات کرانے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ علاوہ ازیں الیکشن کمشن آف پاکستان (ای سی پی) نے نئی حلقہ بندیوں سے متعلق اعتراضات یکم نومبر سے سننے کا فیصلہ کیا ہے۔ الیکشن کمشن آف پاکستان نے نئی حلقہ بندیوں سے متعلق اعتراضات سننے کیلئے 2 الگ الگ بینچز تشکیل دے دیئے ہیں۔ بنچ ون پیر کو اسلام آباد‘ شیخوپورہ‘ خضدار‘ سیالکوٹ اور راجن پور ریجن کے اعتراضات سنے گا جبکہ بنچ ٹو کرم‘ خیبر ایجنسی‘ ننکانہ‘ اٹک‘ جہلم‘ کوہاٹ اور کورنگی کی حلقہ بندیوں پر اعتراضات سنے گا۔

مزیدخبریں