کراچی کے مسائل کا حل ترجیح، زرداری: پارٹی رہنماو¿ں سے انتخابات پر مشاورت

کراچی (نوائے وقت رپورٹ+ این این آئی) سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے بلاول ہا¶س کراچی میں پیپلز پارٹی کے رہنما¶ں نے ملاقات کی۔ اس موقع پر ملکی سیاسی صورتحال، آئندہ عام انتخابات سے متعلق لائحہ عمل پر بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں پارٹی کے سینئر رہنما سید قائم علی شاہ، سید خورشید شاہ، سینیٹر شیری رحمن ، پی پی پی سندھ کے صدر نثار کھوڑو، سابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ شریک تھے۔ سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی، سینیٹر سلیم مانڈوی والا، سینیٹر تاج حیدر، مولا بخش چانڈیو، سابق صوبائی وزراءسعید غنی، شرجیل انعام میمن اور سید ناصر حسین شاہ بھی ملاقات میں موجود تھے۔ آصف زرداری نے کہا ہے کہ کراچی کے مسائل اور ان کا حل پیپلزپارٹی کی اولین ترجیح رہی ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی نے کراچی کا سیاسی میدان فتح کرنے، آئندہ انتخابات میں پیپلزپارٹی نے کراچی کے کاروباری افراد کو پارٹی ٹکٹ دینے کی بھی حکمت عملی تیار کرلی۔ آصف علی زر داری نے کہا ہے کہ بھارتی قبضے سے آزادی مقبوضہ کشمیر کے عوام کا بنیادی اور جمہوری حق ہے۔ طاقت کے بل بوتے پر مقبوضہ کشمیر کے عوام کی آواز دبائی نہیں جا سکتی۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ بھارت دنیا میں دہشت گرد ملک کی حیثیت سے بے نقاب ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہاکہ قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو کو قتل نہ کیا جاتا تو مقبوضہ کشمیر بھارت کے قبضے سے آزاد ہو چکا ہوتا۔

ای پیپر دی نیشن