اسرائیلی بربریت فلسطینیوں کو حق آزادی سے دستبردار نہیں کرسکتی:شوکت ورک

Oct 28, 2023

 لاہور (نیوز رپورٹر) ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال ٹرسٹ کے بانی و جنرل سیکرٹری ڈاکٹر شوکت بابر ورک نے کہا ہے کہ اسرائیلی بربریت فلسطینیوں کوحق آزادی سے دستبردار نہیں کرسکتی۔جومشعل آزادی کے خون سے روشن ہوا سے بارود کاطوفان بھی نہیں بجھاسکتا۔ انہوں نے 7 دہائیوں میں اپنے نظریات پرآنچ نہیں آنے دی۔ انہیں شہید کیا جاسکتا ہے لیکن شکست نہیں دی جاسکتی۔ اس جنگ آزادی میں جیت فلسطینیوں کامقدر جبکہ اسرائیل اوراس کے حواریوں کی شکست فاش نوشتہ دیوار ہے۔ نہتے فلسطینی نام نہاد سپر پاور امریکہ اوراس کے بغل بچے اسرائیل کا مردانہ وار مقابلہ کررہے ہیں،وہاں توہرایک شیرخوار بھی شوق شہادت سے سرشار ہے۔ اگرعالمی ضمیر میں زندگی کے آثارباقی ہیں توپھر تنازعہ فلسطین کومذہبی نہیں انسانی بنیادوں پرلیا اوراس کاپائیدارحل تلاش کیاجائے۔اقوام متحدہ کہاں ہے۔

مزیدخبریں