وزیر اوقاف کاسیکرٹری کے ہمراہ خانہ فرہنگ ایران کا دورہ ،اسلامو فوبیا رجحانات پر تشویش 

Oct 28, 2023

لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) وزیر اوقاف بیر سٹر سیّد اظفر علی ناصر نے سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر طاہر رضا بخاری کے ہمراہ خانہ فرہنگ ایران کا دورہ کیا۔جہاں ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ ایران ڈاکٹر جعفر روناس نے ان کا استقبال کیا۔اس موقع پر قونصل جنرل اسلامک ریپبلک آف ایران مہران موحد فربھی موجود تھے۔ اس موقع پر اس امر پر اتفاق ہوا کہ ہم کشمیریوں اور فلسطینیوں کے ساتھ ہیں۔ اسلامو فوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحانات پر تشویش ہے۔ عروج اور سربلندی قرآن پاک کے ساتھ مضبوط تعلق کے بغیر ممکن نہیں۔ پنجاب حکومت اسلامی اقدار کے احیاءکیلئے سرگرم عمل ہے۔ مزارات و مساجد و اسلامی تعمیراتی ورثہ کی حفاظت لائق تحسین ہے۔ سعودی عرب، ایران اور ملائیشیا کی طرز میں پاکستان میں بھی قرآن پاک کے عالمی مقابلوں کا انعقاد نسل نو کی تربیت کیلئے لازم اور ان کا اہتمام لائق تحسین ہے۔ 

مزیدخبریں