لاہور(لیڈی رپورٹر) کوئین میری گریجویٹ کالج لاہور میں ڈائریکٹر ایجوکیشن کالجز لا ہور کی ہدایات پر اینٹی کرپشن آگاہی مہم کے سلسلے میں مختلف اضلاع کے کالجز کے طلبہ کے درمیان ویڈیو گرافی کا مقابلہ منعقد کروایا گیا۔ کالج پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر ثمرہ عمران، سعدیہ اور تمام سیکشن ہیڈز نے دیگر سٹاف اور طلبہ کے ساتھ شرکت کی۔ پہلی پوزیشن چھانگا مانگا کالج، دوسری پوزیشن حنیفہ بیگم کالج مصطفی آباد قصور اور تیسری پوزیشن ٹاون شپ کالج لاہور نے حاصل کی۔