کشمیر باتوں سے نہیں، اینٹ کا جواب پتھر سے دےکر آزاد ہوگا: ڈاکٹر جمال ناصر 

لاہور(نیوز رپورٹر) وزیر پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا ہے کہ کشمیر باتوں سے نہیں، اینٹ کا جواب پتھر سے دے کر آزاد ہوگا۔ہمیں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے علاوہ عملی طور پر بھی ان کا ساتھ دینا ہوگا۔کشمیر کو آزاد کروانے کیلئے پاکستان کو مضبوط بنانا ہو گا۔ آج یہ وقت آگیا ہے کہ بھارت کینیڈا پر پابندی لگانے کی کوشش کررہا ہے۔ وہ گزشتہ روز فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے۔ بھارتی فوج نے 27 اکتوبر 1947ءکو کشمیر پر قبضہ کیا تھا۔ اس لئے آج ایک سیاہ دن ہے۔ ڈاکٹر جمال ناصر نے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے شاندا تقریب کے انعقاد پر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کی انتظامیہ مبارکباد دیتا ہوں۔ تقریب سے وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے بھی خطاب کیا۔پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل، پروفیسر ڈاکٹر کامران خالد، پروفیسر ڈاکٹر نورین اکمل، پروفیسر ڈاکٹر بلقیس شبیر، فیکلٹی ممبران اور طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن