لاہور(نامہ نگار) وائس چیئرپرسن پی ایس پی اے جہاں آرا وٹو نے پنجاب پولیس خدمت مرکز، لبرٹی لاہور میں قائم تحفظ سنٹر کا خصوصی دورہ کیا۔انچارج تحفظ سنٹر اے ایس پی گلبرگ شہر بانو نے سنٹر میں دستیاب سہولیات اور فراہم کردہ خدمات بارے بریفنگ دی۔جہاں آرا نے ڈیوٹی پر موجود افراد سے گفتگو کی اور اقلیتوں اور خواجہ سراو¿ں کو روزمرہ زندگی میں پیش آنے والی مشکلات بارے دریافت کیا۔