ورکنگ باو¿نڈری پر بھارت کی فائرنگ

بھارتی فورسز نے ظفر وال سیکٹر سیالکوٹ میں ورکنگ باو¿نڈری پر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ کی جس پر پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کی۔ بھارتی فورسز نے پہلے ظفر وال سیکٹر میں کواڈکوپٹر ڈرون سے در اندازی کی کوشش کی جس پر پاکستانی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے در اندازی کی بھارتی کوشش ناکام بنا دی جس کے بعد بھارتی فورسز نے کواڈکوپٹر کی در اندازی کی ناکامی چھپانے کے لیے پاکستانی پوسٹوں پر بلا اشتعال فائرنگ شروع کر دی۔پاک فوج نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا۔ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ بھارت کی طرف سے اس قسم کی حرکت کی گئی ہے اور اب تو ویسے بھی مودی سرکار کو اس طرح کے ہتھکنڈے اس لیے سوجھ رہے ہیں کیونکہ بھارت کے اندر وزیراعظم نریندر مودی کی مقبولیت گرتی جارہی ہے اور گزشتہ ایک دہائی سے وہ جس شدت پسندی کو فروغ دے رہے ہیں اس پر اب بھارت کے اندر ہی نہیں بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی سوال اٹھ رہے ہیں۔ ماضی میں بھی بھارت اس طرح کے واقعات کرچکا ہے جس کا مقصد پاکستان کو بین الاقوامی برادری کی نظر میں بدنام کرنے کے ساتھ اپنی آبادی کو یہ احساس دلانا تھا کہ مودی کی وجہ ہی سے ملک کا دفاع مضبوط ہوا ہے لیکن ایسے واقعات کی حقیقت سامنے آنے پر دنیا کو یہ پتا چل گیا کہ ایسی خانہ ساز سازشوں کے ذریعے بھارتی وزیراعظم اپنی گرتی ہوئی مقبولیت کو بچانا چاہتے ہیں۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ ایسے تمام واقعات سے متعلق دستاویزات تیار کر کے باقاعدگی سے اقوامِ متحدہ سمیت تمام اہم اداروں کو بھجواتی رہے تاکہ عالمی برادری بھارت کے مذموم عزائم سے واقف ہوتی رہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...