ڈاکٹر سید مزمل حسین
جنوبی پنجاب کی فعال اور معروف سیاحتی تنظیم "وسیب ایکسپلورر" کی ساتویں سالگرہ کے موقع پراس تنظیم اور والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی ڈسٹرکٹ ملتان کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں "دیکھ لو ملتان"کے عنوان سے فوٹو واک اور بائیک رائیڈ کا انعقاد کیا گیا جس میں ملتان، ڈیرہ غازی خان، سخی سرور، رونگھن، فورٹ منرو، جام پور, داجل، بارکھان، وہاڑی، بوریوالا، حاصل پور، بہاولپور، احمد پور شرقیہ، جلال پور پیر والا، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ساہیوال، لاہور، گوجرانوالہ، حیدر آباد، خان پور، صادق آباد، رحیم یار خان، لیہ، کروڑ لعل عیسن، ڈیرہ اسماعیل خان، وزیرستان، ڈیرہ بگٹی سے بائیکرز، فوٹوگرافرز، ٹریکرز اور سیاح احباب شریک ہوئے۔ فوٹو واک کا آغاز گھنٹہ گھر ملتان کی تاریخی عمارت سے ہوا جس میں سینیئر فوٹوگرافرز طارق حمید سلیمانی، سید نجم الحسن، کاشف منہاس، جہانگیر خان نے شرکت کی۔ عالمی شہرت یافتہ موٹر سائیکلسٹ مکرم ترین، عبدالمنان اور معروف ٹریکر محمد بقا شیخ نے بھی فوٹو واک میں شرکت کی۔ فوٹو واک کے شرکاء موٹر بائیک ریلی کی صورت میں پنجاب پولیس، سٹی ٹریفک پولیس، ڈالفن فورس اور ریسکیو 1122 کے سکواڈ کے ہمراہ باب قاسم قلعہ کہنہ، دربار حضرت شاہ رکن عالم ؒ، دربار حضرت بہاءالدین زکریا ملتانیؒ, دولت گیٹ، دہلی گیٹ اور خونی برج سے ہوتے ہوئے موسیٰ پاک کمپلیکس گیٹ پہنچے جہاں پانی، فروٹس اور بسکٹس وغیرہ سے تواضع کے بعد دوسرے مرحلے کا آغاز ہوا جس میں مسافر خانہ، صرافہ بازار، چوک بازار اور حرم گیٹ کا دورہ کیا گیا فوٹو واک کے اختتام پر والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی ملتان کی جناب سے شرکاء میں سرٹیفکیٹ تقسیم کیے گئے۔
تقریب کے دوسرے مرحلے دیکھ لو ملتان سیمینار کا اہتمام انسٹیٹیوٹ آف سدرن پنجاب میں ہوا۔ وسیب ایکسپلورر کی جانب سے مہمانوں کے اعزاز میں پر تکلف ظہرانہ کا اہتمام کیا گیا۔جس کے انتظامات منصور شاہ اور علیم خان نے سنبھالے۔ بعد از طعام جناح آڈیٹوریم میں تقریب کا آغاز ہوا۔
تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول کی سعادت فائن آرٹس ڈیپارٹمنٹ کی طالبات بالترتیب نور العین اور بسمہ نے حاصل کی۔ بعد ازاں فائن آرٹس ڈیپارٹمنٹ کے طلبا نے قومی ترانہ پیش کیا۔ تقریب کے مہمانانِ خصوصی ثاقب نذیر احمد ڈی جی/رجسٹرار آئی ایس پی، مکرم ترین جہانگرد سربراہ کراس روٹ انٹرنیشنل، ڈاکٹر احسن اختر، پروفیسر شفیق نواز سربراہ شعبہ تاریخ بی زیڈ یو، ڈاکٹر شاہد اقبال، نذر عباس کاظمی سربراہ فائن آرٹس ڈیپارٹمنٹ آءایس پی، رشید حسین چوہدری سی ای او شاہین پریکاسٹ ایسوسی ایٹس، طارق سنجرانی سی ای او سنجرانی ڈیری فوڈ پراڈکٹس اور محمد طارق سی ای او نیلم کارپوریشن تھے۔
مس عنبرین کنول اسسٹنٹ ہیڈ آف فائن آرٹس ڈیپارٹمنٹ نے وسیب ایکسپلورر کی ساتویں سالگرہ کے شرکا کو آئی ایس پی کی جانب سے خوش آمدید کہا۔ وسیب ایکسپلورر کی جانب سے نظامت کے فرائض ڈاکٹر محمد ساجد چوہدری اور محمد عمران نے انجام دیے۔ ڈاکٹر سید مزمل حسین بانی وسیب ایکسپلورر نے دیکھ لو ملتان فوٹوواک اور سیمینار کے تمام شرکا، معاونین اور اداروں بالخصوص انسٹیوٹ آف سدرن پنجاب، والڈ سٹی اتھارٹی ملتان اور سپانسرز رشید حسین چوہدری، کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پروسیب ایکسپلورر کی جانب سے سالانہ سیاحتی رپورٹ پیش کی گئی۔
رواں سال وسیب ایکسپلورر کے مختلف چیپٹرز کی جانب سے رواں سال مجموعی طور پر ڈیڑھ سو کے قریب سیاحتی سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا۔ جن میں مرکزی اور قابل ذکر تقریبات/ٹورز میں ورلڈ ماو¿نٹین ڈے بارتھی کوہ سلیمان، احمد پور شرقیہ کیمپنگ گالا، یوم کشمیر رائیڈ بہاولپور، خیرپورٹامیوالی، میلسی، ورلڈ ہیریٹیج ڈے، ورلڈ موٹرسائیکل ڈے، خنجراب، سکردو، چترال ٹورز، یوم آزادی ٹور اورکزءایجینسی، ورلڈ ٹورازم ڈے خانیوال، مخدوم پور پہوڑاں، ہیڈ سدھنائی شامل ہیں۔
دوران تقریب وسیب ایکسپلورر اور کراس روٹ کلب کے مرحوم ممبران مصطفیٰ جمال، بابا مدثر، صہیب، عمران بھٹی اور محمد سلیم کے لیے دعائے مغفرت کی گئی۔ محمد سلیم مرحوم کی سیاحتی خدمات کے اعتراف میں انکے بھائی کو میموریل ایوارڈ پیش کیا گیا۔ بوریوالا ٹریکرز کی جانب سے قاسم علی کو بابا مدثر میموریل ایوارڈ پیش کیا گیا۔
تقریب میں شریک کراس روٹ کلب کے انٹرنیشنل بائیکرز مکرم ترین جہانگرد، جہانگیر خان، عبد المنان، ڈی ایم جمیل، کاشف بھٹی، قاسم علی، فاروق شاہ، خرم حفیظ اور عامر ایان کو بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرنے پر خراج تحسین پیش کیاگیا۔
کلب کے سینیئر فوٹو/ویڈیوگرافرز رضا ملک نے سالانہ سیاحتی سرگرمیوں کی ڈرون کوریج پیش کی جبکہ سہیل انصاری نے ملتان سے خنجراب ٹور کی ڈاکومینٹری ویڈیو پیش کی، دونوں صاحبان نے شرکا سے داد تحسین وصول کی۔ سینیئر بائیکر ٹورسٹ ملک عبد المنان کی کتاب ”سند جو کارواں“ سفرنامہ نگر پارکر کی تقریب رونمائی ہوئی۔ پولینڈ سے تعلق رکھنے والے سائیکلسٹ جوڑے مسٹر مارٹن اور ان کی اہلیہ الیگزینڈرا نے وسیب ایکسپلورر کی سالانہ تقریب میں شرکت کی۔ مہمان جوڑے کو ملتانی اجرک پہنائی گئی اور سیاحتی ایوارڈ پیش کیا۔ سید ندیم اختر نے ریاست بہاولپور کی تاریخ، قومی ترانہ اور ڈاک ٹکٹس پر ڈاکومنٹری پیش کی۔ امجد خان تجوانہ نے ٹریکنگ پر مبنی ویڈیو پیش کی۔ سیاحتی معلومات پر مبنی کوئز سیشن جناب عطاءالرحمن گورمانی نے کنڈکٹ کیا جس میں شرکا سے سیاحتی مقامات بارے سوالات کیے گئے، درست جواب دینے والوں کو عبد المنان ملک صاحب کی کتاب لاہور لاہور اے پیش کی گئی۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی عبد الوہاب بھائی نے تمام مہمانوں کو ملتان کی سوغات سوہن حلوہ پیش کیا۔
مہمان خصوصی ثاقب نذیر احمد ڈی جی/رجسٹرار آئی ایس پی نے اپنے خطاب میں ٹیم وسیب ایکسپلورر کے جذبہ، محنت اور لگن کو سراہا۔ سیاحت کے میدان میں ملک عزیز پاکستان کا نام روشن کرنے پر سیاحوں کی حوصلہ افزائی کی۔ مہمانِ اعزاز جناب مکرم ترین جہانگرد نے وسیب ایکسپلورر اور کراس روٹ کلب کے کاروانِ سیاحت سے وابستہ احباب کو مٹی کا قرض اتارنے اور قومی و بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی سیاحت کو فروغ دینے کا پیغام دیا۔ ملک بھر سے تشریف لائے سیاحوں کو وسیب ایکسپلورر کی جانب سے عمدہ سیاحتی کارکردگی پر وسیب ایوارڈز پیش کئے گئے۔ پاکستان ریلوے بوائز سکاو¿ٹس ایسوسی ایشن کی جانب سے وسیب کے سیاحوں ایوارڈز اور سکاو¿ٹس سکارف پیش کئے گئے۔ تقریب کے اختتام پر کیک میک کی جانب سے وسیب ایکسپلورر کی ساتویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔ تمام احباب کی آمد، حوصلہ افزائی، خلوص، بھائی چارہ اور محبتوں کا شکریہ۔ اللہ تعالیٰ یہ رونقیں یہ خوشیاں جاری ساری رکھے آمین ثم آمین۔
پاکستان زندہ باد