ریاض (نوائے وقت رپورٹ) مکہ مکرمہ میں حکام نے خبر دار کیا ہے تجارتی مراکز میں نماز کی جگہ کا انتظام نہ کرنے پر ایک ہزار ریال تک جرمانہ ہوگا۔ سعودی میڈیا کے مطابق مکہ میونسپلٹی حکام کا کہنا ہے کہ تجارتی مراکز میں مصلوں، واش رومز اور وضو کی جگہ کے قواعد و ضوابط کی پابندی نہ کرنے پر ایک ہزار ریال تک کا جرمانہ ہوگا۔