لاہور‘ فیصل آباد (نامہ نگار+ نمائندہ خصوصی) گجر پورہ عائشہ روڈ کے 50 سالہ نوید ریاض نے مبینہ طور پر گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہو کر درخت سے لٹک کر خودکشی کر لی ۔ پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کےلئے مردہ خانے منتقل کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا ۔ گھریلو جھگڑوں سے دلبرداشتہ ہوکر سمندری روڈ برکت پورہ بی بلاک گلی نمبر 9 کے رہائشی راحت علی کی چوبیس سالہ بیٹی اقصیٰ بی بی نے اپنے گلے میں پھندا ڈال کر پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی۔ پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد متوفیہ کی لاش کو ورثاءکے حوالے کردی۔