ڈسکہ+ لاہور (نامہ نگاران/ نمائندہ خصوصی) دو ملزموں نے نوکری کا جھانسہ دیکر خاتون کیساتھ اجتماعی زیادتی کی۔ برہنہ حالت میں سڑک کنارے پھینک کر فرار ہوگئے۔ نواحی گاﺅں آڈھا کی خاتون کو ملزم نعیم اور اکرم نوکری کا جھانسہ دیکر کار میں بیٹھا کر لے جا رہے تھے کہ جیسر والہ کے قریب کار سائیڈ پر لگا کر خاتون سے اسلحہ کی نوک پر باری باری زبردستی زیادتی کر ڈالی‘ تھانہ صدر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ لیاقت آباد پولیس نے حاملہ کزن کو نوکری کا جھانسہ دے کر زیادتی کرنے والا ملزم لیاقت آبادکے ایک ریسٹورنٹ سے گرفتار کر لیا گیا۔ ایس پی ماڈل ٹاو¿ن عمارہ شیرازی کا کہنا ہے کہ ملزم نے خاتون کو اپنے گھر بلا کر نشہ آور دوا پلائی، بے ہوشی کی حالت میں اس سے زیادتی کی اور اس کی ویڈیو بھی بنا لی۔ گرفتار ملزم العکاس متاثرہ خاتون (آ) کا چچا زاد کزن ہے۔ ملزم کےخلاف مقدمہ درج کرکے جینڈر سیل کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
ڈسکہ: 2 اوباشوں کی نوکری کا جھانسہ دیکر خاتون سے اجتماعی زیادتی
Oct 28, 2023