پشاور (این این آئی) محکمہ انسداد دہشتگردی خیبر پی کے، کے ڈی آئی جی کے مطابق دہشتگردی میں استعمال ہونے والی اکثر موبائل سمیں پنجاب اور سندھ کی خواتین کے نام پر ہوتی ہیں۔ ڈی آئی جی کے مطابق دیہی خواتین سے بے نظیر انکم سپورٹ اور دیگر پروگرامزکے تحت انگوٹھے لگوائے جاتے ہیں، انگوٹھے کانشان لگاکر اس کے ذریعے موبائل سمیں نکلوائی جاتی ہیں۔