فیصل آباد‘ فیروز والا (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) ساہیوال کے علاقہ بھلوانہ کے رہائشی تین بچے پندرہ سالہ سلطان، بارہ سالہ عبدالرحمن اور گیارہ سالہ سہیل شاہدرہ سٹیشن سے بغیر ٹکٹ لاہور سے فیصل آباد آنے والی ٹرین پر سوار ہوئے تھے۔ فیصل آباد میں ٹرین کے ٹی ٹی نے ٹکٹ نہ ہونے پر انہیں پولیس کے حوالے کرنے کا کہا جس پر تینوں بچوں نے ڈر کر چلتی ٹرین سے چھلانگ لگادی‘ پندرہ سالہ سلطان موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ دیگر بچوں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ کوٹ پنڈی داس کے قریب لاہور سے فیصل آباد جانے والی ٹرین سے گر کر 30 سالہ نامعلوم نوجوان ہلاک ہو گیا۔ لاہور سے سیالکوٹ جانے والی ٹرین سے گرنے والا مبارک زخمی ہوگیا۔
فیصل آباد: ٹکٹ چیکنگ کا خوف‘ 3 بچے چلتی ٹرین سے کود گئے‘ ایک جاں بحق 2 زخمی
Oct 28, 2023