بجلی، گیس چوری کیخلاف کریک ڈاﺅن جاری، 486کنکشن منقطع، لاکھوں روپے جرمانہ

لاہور+ فیصل آباد (این این آئی + نمائندہ خصوصی) سوئی ناردرن کے تحت پنجاب، خیبر پی کے اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں گیس چوری کے خلاف جاری کریک ڈاﺅن کے دوران مزید 193گیس کنکشنز منقطع کردئیے گئے، 592انڈر بلنگ کیسز اندراج /پروسیس کردئیے گئے، گیس چوری میں ملوث افراد پر 1کروڑ 64لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد کردیے گئے ہیں۔ سوئی ناردرن گیس نے لاہور میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 54گھریلو کنکشنز اور کمپریسر کے استعمال پر 4کنکشنز منقطع جبکہ53انڈر بلنگ کیسسز پروسیس\ اندراج کیے گئے۔ گیس چوری کے خلاف 12.33ملین کے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔ بہاولپور میں ریجنل ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے کمپریسر کے استعمال پر 4 گیس کنکشنزمنقطع کیے، ملتان میں غیر قانونی استعمال پر 04 گیس کنکشنز منقطع کرنے کے علاوہ 33انڈر بلنگ کیسز پروسیس کیے اور0.09ملین کے جرمانے بھی عائد کیے گئے ۔ شیخوپورہ میں گیس کے براہ راست استعمال اور غیر قانونی توسیع پر 21کنکشنزمنقطع ،37انڈر بلنگ کیسز پروسیس کردئیے گئے۔ٹیم نے 0.41ملین روپے انڈر بلنگ کیسز کی مد میں جرمانے بھی کیے۔ سوئی ناردرن گیس نے پشاور میں میٹر سے چھیڑ چھاڑ،گیس کے براہ راست استعمال، غیر قانونی کنکشنزپر 55کنکشنزمنقطع ،15انڈر بلنگ کیسز پروسیس/اندراج گیس چوری کے خلاف 1.47ملین کی رقم بھی بک کی گئی اور چوروں کے خلاف دو ایف آئی آرز بھی درج کی گئی۔ راولپنڈی میں 18گیس کنکشنزمنقطع کیے۔ سیالکوٹ میں ریجنل ٹیم نے گیس چوری اور انڈر بلنگ کی مد میں 0.02ملین کے جرمانے بھی عائد کئے اور گیس کے غیر قانونی استعمال پر ایک کنکشن بھی کاٹا گیا۔گوجرانوالہ میں ریجنل ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے 02میٹر غیر قانو نی استعمال اور02 کمپریسر کے استعمال پر میٹرز منقطع کئے گئے جبکہ 39انڈر بلنگ کیسز پروسیس/اندراج کیے گئے ۔گیس چوری اور انڈر بلنگ کی مد میں 0.36 ملین کے جرمانے عائد کیے۔ اسلام آباد میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 14کنکشنزمنقطع کردئیے گئے جبکہ 12انڈر بلنگ کیسز پروسیس ہوئے اور0.49ملین کے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔ ساہیوال میں گیس کے غیر قانونی استعمال پرتین کنکشنزمنقطع کئے گئے۔ گجرات میں کاروائی کے دوران گیس کے غیر قانونی استعمال پر تین کنکشنزمنقطع جبکہ322انڈربلنگ کیسز پروسیس/اندراج ہوئے اور0.87ملین کے جرمانے بھی عائد کیے گئے ۔سرگودھا میں 40انڈر بلنگ کیسز پروسیس/اندراج ہوئے اور0.02ملین کے جرمانے بھی عائد کیے گئے ۔ لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری ہے اور 24 گھنٹوں کے دوران ریجن بھر میں کل265کنکشنز بجلی چوری میں ملوث پائے گئے جنہیں منقطع کر دیا گیا۔ ترجمان لیسکو کے مطابق پکڑے جانے والے کنکشنز میں 1کمرشل،4زرعی،12انڈسٹریل اور248 ڈومیسٹک تھے جنہیں3لا کھ 52ہزار946یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ۔ ترجمان کے مطابق اسلامیہ پارک میں کنکشن کو226000 روپے، فیاض کالونی میں کنکشن کو200000روپے، باغبانپورہ میں کنکشن کو200000 روپے بہادر پورا میں کنکشن کو 181400 روپے کا بل چارج کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق بجلی چوروں کو اب تک 4کروڑ26لاکھ80ہزار204یونٹس چارج کئے گئے جن کی مالیت ایک ارب 83 کروڑ 48 لاکھ 33ہزار8روپے بنتی ہے۔ فیسکوریجن کے چھ آپریشن سرکلز میں فیسکو ٹیموں نے دوران چیکنگ مزید28بجلی چور وں کو پکڑلیا‘ بجلی چوروں کو48ہزار سے زائدڈی ٹیکشن یونٹس اور22لاکھ78ہزارسے زائد کے جرمانے عائدکئے گئے ہیں۔تمام بجلی چوروں کے کنکشنزمنقطع کرکے ان کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کیلئے درخواستیں دائر کردی گئی ہیں۔ضلع فیصل آباد میں اب تک 1071بجلی چوروں کو28 لاکھ79ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور13کروڑ44لاکھ سے زائد جرمانہ عائدکیاگیاہے۔ضلع جھنگ میں اب تک 336 بجلی چوروں کو11لاکھ 94ہزارسے زائدڈی ٹیکشن یونٹس اور 5 کروڑ7لاکھ سے زائدکا جرمانہ عائد کیاگیاہے۔

ای پیپر دی نیشن