اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)نگران وفاقی وزیر نجکاری فواد حسن فواد کو اقتصادی رابطہ کمیٹی کا رکن مقرر کر دیا گیا۔، شمولیت کے بعد ای سی سی ارکان کی تعداد 8 ہوگئی۔نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر اقتصادی رابطہ کمیٹی کی چیئر پرسن ہیں، کمیٹی اراکین میں تجارت، قانون، توانائی اور مواصلات کے وزراء شامل ہیں۔