اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)سی ڈی ڈبلیو پی کی 71ارب 80کروڑ روپے مالیت کے 7 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی ،60 ارب کے دو میگا منصوبے ایکنک کو بھیج دیے گئے،وزارت ماحولیات کی تکنیکی استعداد میں اضافے کے لئے 31کروڑ 67لاکھ روپے مالیت کا منصوبہ منظور کےا گےا ،مذہبی تعلیم کے ڈائریکٹوریٹ جنرل کے قیام کے لئے ایک ارب 25کروڑ روپے مالیت کے چوتھے نظر ثانی شدہ منصوبے کی منظوری دی گئی ،ہیومن کیپٹیل سے متعلق سرمایہ کاری پراجیکٹ کیلئے 33ارب روپے مالیت کے منصوبے کو منطور کر لےا گےا ،این ٹی ڈی سی پاور نیٹ ورک مانیٹرنگ سسٹم کی تنصیب کے پائلٹ پراجیکٹ کے لئے 1 ارب 35کروڑ روپے کی منظوری دے دی گئی ،سیلاب متاثرہ علاقوں کی بحالی کے لئے 1 ارب 60 کروڑ روپے مالیت کے منصوبہ اور پشاور ناردرن بائی پاس منصوبے کیلئے 27 ارب روپے کی بھی منظوری دی گئی ۔