اسلام آباد(نیٹ نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) دور حکومت میں سٹیل ملزکے 5623 ملازمین کو نوکریوں سے ہاتھ دھونا پڑا۔ وزارت صنعت وپیداوارنے سینٹ کی قائمہ کمیٹی میں تحریری تفصیلات پیش کردیں۔ دستاویز میں بتایا گیا ہے سٹیل ملز ملازمین کو 3 مختلف مراحل میں نوکریوں سے برخاست کیا گیا، پی ایس ایم ملازمین کو نومبر 2020 سے جولائی 2021 کے احکامات کی روشنی میں فارغ کیاگیا۔دستاویز میں کہا گیا ہے سٹیل ملز کے 341 ملازمین کو سکیم کےت حت ملازمت سے الگ کیاگیا، ملازمین سکیم کے تحت 2 مختلف مراحل میں ملازمت سے الگ ہوئے۔دستاویز کے مطابق سکیم کے تحت ملازمین کو جنوری سے مارچ 2022 کے احکامات کے تحت الگ کیاگیا۔
پی ٹی آئی نے سٹیل ملز کے 5623 ملازمین کو نوکریوں سے نکالا‘ وزارت صنعت وپیداوار
Oct 28, 2023