اسلام آباد(وقائع نگار )ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد سہیل شیخ کی عدالت نے سپریم کورٹ کے باہر پولیس اہلکار سے ہاتھا پائی کے کیس میں شیر افضل مروت ایڈووکیٹ کی ضمانت کنفرم کرتے ہوئے پولیس سے چالان طلب کرلیا۔ شیر افضل مروت اپنے وکیل عادل عزیز قاضی ایڈووکیٹ کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔