وزیر آباد: غیرت کے نام پر لڑکی کے باپ‘ بھائی نے نوجوان کو قتل کر دیا

وزیرآباد (نامہ نگار) احمد نگر چٹھہ میں غیرت کے نام پر لڑکی کے باپ اور بھائی نے فائرنگ کر کے نوجوان کو قتل کر دیا۔ کیلاسکے کا ارسلان اپنے ہی گا¶ں کی رہائشی نوجوان لڑکی (ہ) سے پسند کی شادی کرنا چاہتا تھا۔ جس کا لڑکی کے بھائی عمران اور باپ امجد کو رنج تھا اور وہ اسے متعدد بار قتل کی دھمکیاں دیتے رہے۔ گزشتہ روز ارسلان موٹر سائیکل پر ڈھلہ چٹھہ سے کیلاسکے آ رہا تھا کہ عمران اور امجد نے کوٹ پرویا کے قریب اسے موٹر سائیکل کی ٹکر مار کر زمین پر گرا دیا اور پسٹل سے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا اور ملزمان موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ ایس ایچ او تھانہ احمد نگر احمد بلال گوندل نے مقتول کی لاش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے ٹی ایچ کیو ہسپتال وزیر آباد منتقل کر دیی۔ پولیس تھانہ احمد نگر نے مقتول کے بھائی ذیشان کی مدعیت میں عمران اور امجد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...