چیئرمین سی ڈی اے کا کیپیٹل ہسپتال کا دورہ

Oct 28, 2023

اسلام آباد(وقائع نگار )چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ (سی ڈی اے) نے بدھ کے روز کیپیٹل ہسپتال کا دورہ کیا اور کیپیٹل ہسپتال کے میگزین اجراءکی تقریب میں شرکت کی۔ متعلقہ شعبوں کے افسران بھی انکے ہمراہ تھے. میگزین اجراءکی تقریب سی ڈی اے ہسپتال کی لائبریری میں منعقد کی گئی. جس میں ڈاکٹر، نرسز سمیت پیرا میڈیکل سٹاف نے بھی شرکت کی. اس موقع پر ایک خصوصی واک کا بھی اہتمام کیا گیامیگزین میں سی ڈی اے ہسپتال میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات سمیت مختلف شعبہ جات، طبی آلات کی تفصیل اور ڈاکٹرز کی اسپیشلائزیشن سمیت سٹاف کی تفصیلات بھی فراہم کی گئی ہیں. اس موقع پر چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ سی ڈی اے لائبریری کو ڈیجٹلائز کیا جائے اور اسکو تمام جدید سہولیات سے مزین بھی کیا جائے تاکہ لائبریری میں آنے والوں کو ہر ممکن جدید سہولیات فراہم کی جاسکیں. انہوں نے مزید کہا کہ لائبریری میں دستیاب تمام کتب کو بھی آن لائن کیا جائے تاکہ سی ڈی اے ہسپتال کی لائبریری کو ایک مثالی لائبریری بنایا جاسکے.

مزیدخبریں