ولایت جائیداد نہیں ،نبی پاک کی اطاعت سے ملتی ہے، اظہار بخاری

راولپنڈی(جنرل رپورٹر) ولایت جائیداد نہیں ،نبی پاک کی اطاعت سے ملتی ہے،دنیا کو رو حانی فیض تقسیم کرنے کےلئے ملک بھر کے علما ءو مشائخ متحد ہو جائیں،حضرت شیخ عبد القادر جیلانی محبوب سبحانی پیدائشی ولی تھے،انہوں نے ساری زندگی شریعت مصطفی کے مطابق گزاری،شیخ عبد القادر جیلانی نے لاکھوں کافروں کو مسلمان بنایا،اولیاءاللہ ہمیشہ دلوں کی اصلاح کرتے ہیں ، محمدی مسجد لالکڑتی میں الشیخ عبد القادر جیلانی ؒ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ پیر سید اظہار بخاری نے کہا کہ افراتفری کے اس دور میں اولیاءاللہ کے آستانے امن کے ٹھکانے ہیں ،صوفی کا دل صاف ہوتا ہے ،شیخ عبد القادر جیلانی ؒکی زبان میں ایسی مٹھاس اور چاشنی تھی ، کہ کافر ان کے کردار دیکھ کر مسلمان ہو تے ہوئے کہتا ، جس مذہب کا غلام ایسا ہے ، اس کا امام کیسا ہوگا، خوف خدا تصوف کی پہلی سیڑھی ہے ، اس لیے تصوف اور خانقائی نظام کی بحالی اسلام کی نشاة ثانیہ کا سنگ میل ہے ۔

ای پیپر دی نیشن