عمران خان سے جیل میں ملاقات: 10 وکلاء کے نام منظرعام پر آگئے

Oct 28, 2023 | 11:25

 عمران خان کو اڈیالہ جیل میں سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست نمٹانے کا تحریری حکم جاری کردیا ہے۔ جس میں عمران خان سے ملاقات کرنے والی قانونی ٹیم میں شامل 10 وکلاء کے نام بھی منظرعام پر آگئے ہیں تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی سے کون سے دس وکلا جیل میں ملاقات کر سکیں گے؟سپرنٹنڈنٹ جیل نے چیئرمین پی ٹی آئی سے پوچھ کر لسٹ ہائیکورٹ میں جمع کرا دی۔ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے بتایا ہے کہ منگل اور جمعرات کو یہ دس وکلاء چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کر سکیں گے۔ وکلاء میں حامد خان ، بیرسٹر علی ظفر ، شعیب شاہین، شیر افضل مروت ، سلمان صفدر ، بیرسٹر عمیر نیازی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ سلمان اکرم راجہ ، بیرسٹر گوہر ، برہان معظم اور لطیف خان کھوسہ بھی لسٹ کا حصہ ہیں۔عدالت نے ریمارکس دیے ہیں کہ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے اقدام پر چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلاء نے اظہار اطمینان کیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے سہولیات فراہمی درخواست نمٹانے کا تحریری حکم جاری کردیا۔سپرنٹنڈنٹ جیل نے کہا فیملی ہفتے میں دو دن ملاقات کی درخواست دے تو قانون کے مطابق فیصلہ کریں گے۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے فیصلہ جاری کیا۔

مزیدخبریں