جائیداد کے تنازعہ پر والد کو قتل کرنے کے مقدمہ میں مجرم کوعمر قید

 راولپنڈی(جنرل رپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے تھانہ کوٹلی ستیاں کے علاقے میں جائیداد کے تنازعہ پر اپنے ہی والد کو قتل کرنے کے مقدمہ میں مجرم کوعمر قید کو سزا سنا دی عدالت نے مجرم کو2لاکھ روپے ہرجانہ بھی ادا کرنے کا حکم دیا ہے مجرم سیف الرحمن نے جائیدادکے تنازعہ پر کلہاڑیوں کے وار کر کے اپنے والد لطیف زمان کو قتل کر دیا تھا واقعہ کا مقدمہ مقتول کے بھائی کی مدعیت میں سال 2021میں تھانہ کوٹلی ستیاں میں درج کیا گیا تھاگزشتہ روز عدالت نے کیس کی سماعت مکمل کرنے کے بعد فیصلہ سنا دیا۔

ای پیپر دی نیشن