اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)ٹریکٹر ٹرالی نے 12سالہ بچے کو کچل دیا،ٹریفک حادثے میں ایک شخص زخمی وہ گیا، تھانہ کھنہ کو منیراحمد نے بتایا کہ12سالہ بھتیجا سائم علی مارکیٹ جا رہاتھا کہ تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی CA-633نے ٹکر ماردی جس سے شدید زخمی ہو گیا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے د م توڑ گیا، تھانہ آبپارہ ملک اظہر امیر اعوان نے بتایا کہ بیٹاملک مطیع الرحمان موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ تیز رفتار کار PT-857نے ٹکر ماری دے جس سے شدید زخمی ہو گیا۔