دھماکہ خیز مواد برآمدگی کےس،ملزم بری

 راولپنڈی (جنرل رپورٹر)انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت کے جج اعجاز آصف نے دھماکہ خیز مواد کی برآمدگی کے مقدمہ میں ملزم نجیب اللہ کو قاضی خلیل الرحمان ایڈووکیٹ کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے بری کر دیا ہے کاﺅنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ(سی ٹی ڈی) نے رواں سال18مئی کو انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعہ7اے ٹی اے اور ایکسپلوزو ایکٹ کی دفعہ4/5کے تحت مقدمہ نمبر 15درج کیا تھا، ملزم سے 470گرام بارودی مواد ،7فٹ سیفٹی فیوز وائر 4ڈیٹو نیٹراور19140روپے نقدی برآمد ہوئی تھی۔

ای پیپر دی نیشن