راولپنڈی(جنرل رپورٹر)موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی ڈینگی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں بتدریج کمی آرہی ہے،گزشتہ مہینوں کے برعکس ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد رواں ماہ میں کم رہی ہے،راولپنڈی میں ڈینگی سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 2129ہوگئی جبکہ ڈینگی سے متاثرہ 61مریض مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔