اسلام آباد (نامہ نگار )نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگوئجز میں "علمی بیٹھک" کے نام سے فورم گذشتہ چند برسوں سے قائم ہے جو اپنے ہاں علمی و ادبی نشستوں کا تواتر سے اہتمام کرتا رہتا ہے۔ ان نشستوں میں طالب علموں اور اساتذہ کی کثیر تعداد حصہ لیتی ہے۔ گزشتہ روز علمی بیٹھک میںعالمی شہرت کے حامل دانشور پروفیسر فتح محمد ملک اور سینئر صحافی سبوخ سید کو معزز مہمانان گرامی کے طور پر مدعو کیا گیا۔ یہ خصوصی نشست چین کے حوالے سے اردو میں شائع شدہ دو کتب "چین شناسی" اور "چین از چیر مین ماو¿ تاغربت مکاو¿" کی اشاعت میں علمی تعاون کرنے والے سکالرز میں اعزازی اسناد کی تقسیم کے حوالے سے رکھی گئی تھی ۔پروفیسر فتح محمد ملک نے اپنی گفتگو میں پاکستان اور چین کے درمیان دیرینہ دوطرفہ تعلقات کے حوالے سے روشنی ڈالی۔ انہوں نے نوجوانوں کے لیے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تناظر میں عوام سے عوام کے تعلقات کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔
نمل کی"علمی بیٹھک" میں چین بارے کتب کی تقریب
Oct 28, 2023