قصور:سکیورٹی فول پروف رکھنے کیلئے پولیس کی فائرنگ پریکٹس

 قصور(نمائندہ نوائے وقت)ڈسٹرکٹ جیل قصور میں دہشتگردی جیسے سنگین جرائم سے نمٹنے اورجیل کی سکیورٹی کوہمہ وقت فول پروف رکھنے کیلئے ہر سال ملازمین کی فائرنگ پریکٹس،ڈسٹرکٹ جیل قصور کے افسروں و ملازمین نے اے ایم ایکس آرمی سنٹرقصورمیں آرمی کے تربیت یافتہ استادوں کی زیرنگرانی فائرنگ رینج پرنشانہ بازی کی،تمام افسروں و ملازمین نے صلاحیتو ں کو نکھارنے کیلئے بھرپور محنت کی تا کہ کسی بھی قسم کے ہنگامی حالات میں جیل کی سکیورٹی کو فول پروف بنایاجاسکے ۔ اس موقع پر میاں عمیراکرام سپرنٹنڈنٹ جیل بتایا کہ فائرنگ پریکٹس کامقصد اپنے سکیورٹی آلات اور ملازمین کی صلاحیتوں کو جانچنا تھا۔ 

ای پیپر دی نیشن