شیخوپورہ (نامہ نگارخصوصی)مسلم لیگ (ن) کے سٹی جنرل سیکرٹری میاں رفاقت علی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت اپنی پانچ سالہ آئینی مدت میں عوام سے کئے گئے تمام وعدوں کو عملی جامہ پہنائے گی جس کیلئے بھرپور جدوجہد کی جارہی ہے شنگھائی تعاون تنظیم کاپاکستان میں کامیاب اجلاس کا انعقاد ملکی تاریخ کا سنہری باب ہے اجلاس و کانفرنس سے پر امن و مثالی انعقاد پر پوری دنیا پاکستان کی تعریف کررہی ہے جس سے پاکستان کا وقار اورپوری قوم کا سر فخر سے بلند ہوا ہے۔ پاکستان کو معاشی طور پر اپنے پاؤں پر کھڑا کیا جائے گا اور قوم کا معیار زندگی بلند کرکے عوامی خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر کیا جائے گا۔