موڑکھنڈا(نامہ نگار)موڑکھنڈامیں لیسکو اہلکاروں کی نااہلی اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث شہری مشکلات کا شکار ہیں۔لیسکونے لائن لاسز میں کمی کیلئے غیر روایتی فارمولہ اپنایا ہے جس کے تحت دن بھر اور خاص طور پر شام کے اوقات میں لوڈ شیڈ نگ کی جا رہی ہے ،شہری نہ صرف مچھروں کے کاٹنے سے ملیریا اورڈینگی بخارمیں مبتلاہو رہے ہیں جبکہ بھاری رقم ادویات پرخرچ کرنے پر بھی مجبور ہیں۔شہریوں کاالزام ہے کہ لیسکو اہلکار مبینہ طورپراپنی نااہلی چھپانے کیلئے بجلی کی بندش کو روزمرہ کا معمول بنا چکے ہیں اور روزانہ کوئی نہ کوئی بہانا بنا کر بجلی بند کر دی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ ہر ہفتے ایک دن مکمل شٹ ڈاؤن کا شیڈول بھی مرمت کے نام پر نافذ کیا جاتا ہے، جو کہ شہریوں کیلئے مزید تکلیف دہ ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ سردیوں کے آ غاز پر بجلی کی کھپت بھی کم ہوتی ہے۔ شہریوں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ فوری طور پر اس صورتحال کا نوٹس لیا جائے اور بجلی کی غیر اعلانیہ بندش کے خاتمے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔