شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی) تحریک انصاف ویلفیئر ونگ کے ضلعی صد ر ماجد منظور کاہلوں نے جوئیانوالہ موڑ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاپی ٹی آئی کو دہشت گرد تنظیم قرار دلوانے کی کوشش کرنے والے حکمران خود کرپشن کے بے تاج بادشاہ ہے کئی دہائیوں سے مسلط زرداری اور شریف خاندان نے اربوں ڈالر کی کرپشن کی اور بیرون ممالک اثاثے بنانے کے ساتھ ساتھ اپنے بچوں کو بھی اس کرپشن میں ملوث کیا ۔حکمرانوں کے پاس بانی پی ٹی آئی کیخلاف کرپشن کا کوئی ثبوت نہیں ہے اس کے باوجود بانی پی ٹی آئی کو ریاستی جبر کے تحت جیل میں رکھا جا رہا ہے۔ حلقہ پی پی 139کے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی بھرپور طریقے سے حصہ لیں گی اور حکمرانوں کے کالے کرتوتوں کو منظر عام پر لایا جائیگا۔نواز شریف کا بیرون ملک فرار ہونے سے ثا بت ہے کہ (ن) لیگ کی حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے ۔پارٹی کا سربراہ عوام میں رہنے کے بجائے بار با ر بیرون ملک جاتا ہے وہ پارٹی کبھی بھی عوام میں مقبولیت حاصل نہیں کر سکتی ۔