شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) سابق رکن صوبائی اسمبلی امیدوار پی پی 139میاں عبدالرئوف نے کہا ہے کہ حلقے کی عوام کی خدمت کیلئے میدان میں اترا ہوں اس حلقے کو ایک سیاسی رہنماء نے جنگل بنا دیا تھا، کامیابی کے بعد حلقہ پی پی 139میں تعمیر و ترقی کا نیا باب شروع ہو گا۔ شیخوپورہ میں بھی وراثتی سیاست کو فروغ دیا جا رہا ہے عوام کو ایک گھر کا غلام نہیں بننے دوں گا پہلے بھی اسی حلقہ میں عوام کی خدمت کی تھی مگر ایک وفاقی وزیر نے ن لیگ کا ٹکٹ نہیں لینے دیا صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے میاں عبدالرئوف نے کہا کہ حلقہ پی پی 139دیہی علاقوں پر مشتمل ہے یہاں بے شمار ترقیاتی کام ہونا ہے اس حلقے میں دوسرا ضمنی الیکشن ہے مگر یہاں کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوئے علاقے میں پینے کا صاف پانی میسر نہیں سرکار ی ڈسپنسری میں ادویات نہیں ٹوٹی پھوٹی سڑکیں سے علاقے کی بدحالی واضح نظر آرہی ہے انہوںنے کہاکہ اپنے انتخابی مہم عوام سے جھوٹے وعدے کرنے والوں کو بے نقاب کروں گا حلقہ کے عوام نے ہمیشہ مجھے ووٹ دیئے ہیں ۔
عوام کی خدمت کیلئے میدان میں اترا ہوں:میاں عبدالرئوف
Oct 28, 2024