شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق جنرل سیکرٹری چوہدری طاہر شہزاد کمبوہ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ لاہور کے بعد شیخوپورہ فضائی آبی اور زمینی آلودگی دوسرے نمبر پر آرہا ہے شیخوپورہ صنعتی اور زرعی علاقہ ہونے کی وجہ سے فضائی اور آبی آلودگی میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوچکاہے دوسری طرف حکومتی ادارے فضائی اور آبی آلودگی کو ختم کرنے کیلئے کوئی موثر منصوبہ بندی نہیں کر رہے فیکٹریاں بھٹے گاڑیاں بند کرنے سے آلودگی میں وقتی کمی تو ہو سکتی ہے مگر اس کے برے اثرات بیروزگاری کی شکل میں معاشرے پر آسکتے ہیں ۔