شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی) تحریک پاکستان کے کارکن اور قائداعظم کے ساتھی چوہدری مشتاق ورک آف کلہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے کاشتکار اس قابل ہے کہ وہ 25کروڑ عوام کو ان کی ضرورت کے مطابق اجناس پیدا کرکے دے سکتے ہیں مگر اس کیلئے حکومت کو چاہیے کسانوں کو زرعی ادویات اور سستا بیج مہیا کرے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے کاشتکاروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا چوہدری مشتاق ورک آف کلہ نے کہاکہ پاکستان میں چار فصلوں گندم ،چاول ،گنا ،اور کپاس کیلئے بہترین موسم بہترین زمین میسر ہے مگر حکومت کاشتکاروں کو فصل کی مناسب قیمت ادا نہیں کر رہی جس کی وجہ سے کاشتکار پریشانی کا شکار ہے گزشتہ سال کاشتکاروں سے حکومت نے سرکاری نرخوں پر گندم کی خرید نہیں کی جس سے کاشتکار مایوسی کا شکار ہو چکے ہیں انہوں نے کہاکہ زراعت سے ملکی معیشت کی بحالی ممکن ہے پاکستان کی انڈسٹری کا 80فیصد راء میٹریل زراعت سے وابسطہ ہے اس لئے حکومت کو چاہیے کہ وہ کاشتکاروں کو بہترین مراعات اور سبسڈی دیں سیاسی بیانات سے زراعت کو فائدہ پہنچنے کی بجائے نقصان ہو رہا ہے ۔
کسان 25کروڑ عوام کیلئے اجناس پیدا کرسکتے ہیں:مشتاق ورک
Oct 28, 2024