شیخوپورہ:ریٹائرڈ ورکرز کی پنشن کو کم کرنے کیلئے غیر قانونی سرکلر جاری

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)محکمہ اولڈ ایج بینیفٹ نے مزدوردشمنی کامظاہرہ کرتے ہوئے ریٹائرڈ ورکرزکی پنشن کو کم کرنے کیلئے ایک غیر قانونی سرکلر جاری کیا جس سے لاکھوں ورکرز کو پنشن کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہورہا ہے ، دو سر ی طرف محکمہ نے سپریم کورٹ اورہائی کورٹ کے پنشن کے حوالے سے مختلف احکامات کو بھی ماننے سے انکار کرتے ہوئے ورکرز کو ان کے حق سے محروم کر رکھا ہے۔ ان خیالات کا اظہار اولڈ ایج ورکر ویلفیئر ایسوسی ایشن پاکستان کے مرکزی صدر محمد لطیف بٹ ،مرکزی سیکرٹری جنرل محمد اشرف ،پنجا ب کے صدر سید امتیاز شاہ ،سندھ کے صدر عزیز اللہ بھٹی ،کے پی کے کے صدر کچکول خان خٹک ،مرکزی سیکرٹری نشرواشاعت سلطان حمید راہی نے کالا شاہ کاکو میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا مقررین نے کہا کہ ورکروں کی اکٹھی ہونے والی کنٹری بیوشن کو محکمہ کے افسران بورڈ آف ٹرسٹی سے مل کر اپنی عیاشیوں سیر سپاٹوں پر خرچ کر رہے ہیں دوسری طرف بورڈ آف ٹرسٹی بھی اپنی مدت ختم کر چکا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن