چونیاں(نامہ نگار خصوصی) تحصیل بھر میں کم پیمانہ، ناقص اورسمگل شدہ ایرانی پٹرول کی فروخت جاری انتظامیہ خاموش تماشائی ڈی سی قصور اور کمشنر لاہور سے نوٹس لینے کا مطالبہ ،تحصیل چونیاں کے درجنوں پٹرول پمپوں پر پیمانہ کی کمی۔ ناقص اور ایرانی سمگل شدہ پٹرول کی فروخت دیدا دلیری سے جاری ہے کبھی کبھار اے سی چونیاں کسی پٹرول پمپ کو سیل کرتا تو بااثر مالکان سیاسی دباؤ ڈلوا کر یا خود ہی سیل توڑ کر پٹرول کی فروخت دوبارا شروع کر دیتے ہیں ۔