شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت+نامہ نگار خصوصی) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما و سابق یو سی چیئرمین ملک عمران رحمت ڈوگر نے کہا ہے کہ (ن) لیگ نے ہمیشہ جمہوری قوتوں کے اتحاد میں بھرپور کردار ادا کیا اور جمہوری عمل کو مضبوط کرکے عوامی امنگوں کی تر جمانی کی پاکستان میں ترقی کا سہرہ بھی اسی جماعت کی قیادت کے سر ہے جو قائدانہ صلاحیتوں میں ثانی نہیں رکھتی، پی ٹی آئی ملک کو انتشار کے دلدل میں دھکیلنے کی خاطر ہرحربہ استعمال کررہی ہے آئے روز دی جانے والی احتجاج کی کال بھی اسی سلسلہ کی کڑی ہے کے پی کے حکومت صوبہ کے عوام کے مسائل حل کرنے کے بجائے ساری توجہ اور وسائل احتجاجی سیاست پر صرف کررہی ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے،(ن) لیگ کی موجودہ حکومت پی ٹی آئی کی سابقہ حکومت کی نااہلیوں سے پیدا شدہ مسائل سے نجات کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے آنیوالے دنوں میں عوام کو مزید ریلیف ملے گا،ملکی ترقی موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے حکومت کے اقدامات شاندار کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔
(ن) لیگ نے ہمیشہ اتحاد میں کردار ادا کیا:عمران رحمت ڈوگر
Oct 28, 2024