شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)معروف معالج ڈاکٹر سجاد احمد نے کہا ہے فلسطینی مزاحمتی تحریک کے ہیرو یحییٰ سنوار کی شہادت کے بعد بھی حماس کی مزاحمت کا جاری رہنا اسرائیل کیلئے واضح پیغام ہے کہ ان کے پایہ استقلال میں کوئی لغزش نہیں آئی فلسطینی اپنی دھرتی کی آزادی کیلئے برسر پیکار ہیں جس کی کامیابی کیلئے بھی وہ اپنی جانوں کے نذرانے پیش کررہے ہیں، اسرائیل نے غزہ کے بعد لبنان اور اب ایران پر دوبارہ حملہ آور ہو کر اپنے عزائم ایک بار پھر واضح کردیئے ہیں جس کا مسلم ممالک کے حکمرانوں کو فوری جواب دینا ہوگا، یہود و ہنود اپنی سازشوں سے اسلام کو ختم نہیں کرسکتے نہ ہی جذبہ جہاد سے سرشار آزادی کے متوالے فلسطینیوں کی تحریک آزادی کو دبایا جاسکتا ہے جلد فلسطین اسرائیلی قبضے سے آزاد ہوگا، اغیار متحد ہو کر مسلمانوں کوکچل رہے ہیں فلسطین، مقبوضہ کشمیر اور روہنگیا اس کی واضح مثالیں ہیں مسلمانوں کو عالمی سطح پر اپنا پختہ اتحاد قائم کرنا ہوگا تاکہ یہود و ہنود کی سازشوں کو ناکام بنایا جاسکے۔
فلسطینی اپنی دھرتی کی آزادی کیلئے برسر پیکار ہیں:ڈاکٹر سجاد احمد
Oct 28, 2024