شیخوپورہ (نامہ نگارخصوصی)میونسپل کمیٹی شیخوپورہ میں ایڈوٹائزمنٹ(بورڈ ٹیکس) کے ٹھیکیدارکی من مانیاں،اوورچارجنگ سمیت دکانداروں کو مبینہ طور دھمکیاں دی جانے لگیں،میونسپل کمیٹی کے شیڈول کوختم کرکے ذاتی شیڈول بنا کراس کے مطابق رقوم اکھٹی کرنے لگا،میونسپل کمیٹی نے رواں سال کیلئے انوارالحق نامی ٹھیکیدارکوایڈوٹائزمنٹ (بورڈٹیکس)کاٹھیکہ الاٹ کیااوراس کو باقاعدہ میونسپل کمیٹی کی طرف سے شیڈول بھی دیاگیا۔