شیخوپورہ:یوم سیاہ پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے سیمینارکا اہتمام

Oct 28, 2024

شیخوپورہ (نامہ نگارخصوصی)ملک بھر کی طرح ضلعی انتظامیہ شیخوپورہ کے زیر اہتمام کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے یوم سیاہ منایا گیا ۔مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جارحیت کیخلاف اور کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ضلع کونسل ہال میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا تقریب کے مہمان خصوصی ہیلتھ کوآرڈی نیٹر وٹکٹ ہولڈر میاںامجد لطیف تھے جبکہ صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عثمان جلیس نے کی۔اس موقع پر اے ڈی سی فنانس میاں نذیر احمد،اسسٹنٹ کمشنر بلاول علی ہنجرا، سی ای او ایجوکیشن علی احمد سیان، سی او میونسپل کمیٹی ملک منشاء جاوید، ایم او آر سید علی فرحان و دیگر بھی موجودتھے۔

مزیدخبریں